سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی رہنما کے کزن کو قتل کردیا گیا

10:17 PM, 17 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

ڈی آئی خان : سابق ایم این اے  اور رہنما پاکستان تحریک انصاف  داور خان کنڈی کے کزن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ 

داور کنڈی کے کزن حبیب اللہ المعروف بھولا خان کو نامعلوم افراد نے گولیاں ماری ہیں ۔ لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ہے۔ 

واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ابھی تک واقعہ کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ 

مزیدخبریں