پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرائے کم کردیے 

08:40 PM, 17 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

لاہور سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیز نے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد کمی کی۔ لیہ اے سی بس کا کرایہ 2200 سے 2100 روپے اور بہاولپور اے سی بس کا کرایہ 1750 سے کم کر کے 1650 روپے کر دیا گیا۔

اسی طرح ملتان اے سی بس کا کرایہ 1850 سے 1650 روپے، مظفر گڑھ اے سی بس کا کرایہ 2050 سے 1800 روپے اور فورٹ عباس اے سی بس کا کرایہ 1800 سے 1700 روپے کر دیا گیا۔

لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 2760 سے 2680 روپے، کراچی کا کرایہ 6350 سے 6150 روپے، پشاور کا کرایہ 2530 سے 2430 روپے اور کوئٹہ کا کرایہ 3800 سے 3600 روپے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں