کوئٹہ : نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا تو یہ وطیرہ ہے کہ جس کو اقتدار میں پہنچاتے ہیں پھر اسی کی گردن پکڑتے ہیں۔
کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے لیاقت بلوچ نے کہا کہ عمران خان خود 2018ء میں مقتدر قوتوں کے سہارے اقتدار میں آئے اب لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بھی بار بار اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے اقتدار حاصل کرتی ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہو یا کوئی اور پارٹی سب کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ سب کو ملنی چاہیے۔ جماعت اسلامی تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے۔