لاہور : استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے اپنے آبائی حلقے میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت الیکشن جیتنے کیلئے نہیں کررہےعوام نے منتخب کیا تو300یونٹ تک بجلی کا بل مفت کریں گےعوام بجلی چلائیں گےبل حکومت اد کرے گی۔
لاہور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ میرے لیے بہت خوشی کا باعث ہےاپنے حلقے میں واپس دوستوں سے رابطہ شروع کیا ہے 2003سے اس حلقے سے الیکشن لڑتا رہا ہوں یہ حلقہ میرے لیے کوئی سیاسی حلقہ نہیں ہےایسا وقت بھی آیا جب میں نے اس حلقے سے الیکشن نہیں لڑا تھا۔
مرکزی صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کوئی ایک ایسا شخص دکھادیں جس کا رابطہ15ہزارگھروں سے ہوماہانہ کی بنیاد پر ہوتا ہو7سے8ڈسپنسریاں پچھلے کئی سالوں سے چلارہے ہیں150کے قریب فلٹریشن پلانٹ چلارہے ہیںمہینے میں ہر ڈسپنسری میں 2سے3ہزارمریضوں کا علاج مفت ہورہا ہےعوام کی خدمت الیکشن جیتنے کیلئے نہیں کررہے۔
عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں وہ بجلی کا بل دے سکیں2لائٹیں اور2پنکھےچلانےکابل 20،20ہزار روپے آجاتا ہےعوام نے منتخب کیا تو300یونٹ تک بجلی کا بل مفت کریں گےعوام بجلی چلائیں گےبل حکومت اد کرے گی جن کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں ہیں وہ پیٹرول کے پیسے پورے دیں گےموٹرسائیکل والوں کو پیٹرول آدھی قیمت پر ملے گا۔