ن لیگ کے ساتھ منسلک  رہیں گے یا نہیں؟،شاہد خاقان عباسی نے  اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

ن لیگ کے ساتھ منسلک  رہیں گے یا نہیں؟،شاہد خاقان عباسی نے  اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

اسلام آباد : سینئر سیاست دان شاہد خاقان عباسی نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق ان کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ  وہ   کسی اور جماعت میں نہیں جائیں گے لیکن الیکشن کے بعد نئی جماعت بنا سکتے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نےن لیگ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے  لیکن وہ ن لیگ کے بعد کس جماعت میں جائیں گے اس بارے میں   فیصلہ بعد میں کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  شاہد خاقان عباسی نے اپنے حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس کے دوران کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع شاہد خاقان عباسی کے مطابق انہوں نے الیکشن سے قبل اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ن لیگ نے کسی ورکر کوٹکٹ دی تو حمایت کروں گا۔ اس کے علاوہ سپورٹ نہیں ہوگی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسی اور جماعت میں نہیں جاؤں گا، الیکشن کے بعد نئی جماعت بنا سکتا ہوں۔


خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پسندیدہ ہونے اور نواز شریف کے لاڈلا کا تاثر انتخابات کو پہلے سے متنازعہ بنا رہا ہے۔ ن لیگ کی اقتدار کی سوچ ہے، اس سے اتفاق نہیں کرسکتا۔

مصنف کے بارے میں