پرتھ ٹیسٹ:پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوئی ۔ آسٹریلیا نے 360 رنز سے شکست دیدی۔پرتھ میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی۔
ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن دوسرے سیشن میں میچ کا فیصلہ ہوگیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 89 سکور بناسکی ۔ آسٹریلوی ٹیم نے اننگلز ڈکلیئرڈ کرکے 450 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن پاکستانی بیٹرز آسٹریلوی بائولروں کےسامنے بری طرح بے بس دکھائی دیے اور صرف 89سکور بناسکے۔
پاکستان کی طر ف سے دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق نے دو، امام الحق نے دس، شان مسعود نے دو ،بابر اعظم نے چودہ، سعود شکیل نے چوبیس ، سرفراز احمد نے چار، آغا سلمان نے پانچ، فہیم اشرف نے پانچ، عامر جمال نے چار، شاہین شاہ آفریدی نے تین ، خرم شہزاد نے صفر سکور کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئےمچل سٹاک نے تین ، جوش ہیزل وڈ نے تین ، پیٹ کمنز نے ایک ، نیتھن لیون نے دو وکٹیں حاصل کی۔
پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے اننگز ڈکلیئرکردی، پاکستان کو جیت کیلئے 450 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔ آسٹریلیا کے دوسری اننگز میں پانچ کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن دوسرے سیشن میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔آسٹریلیا کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر ،مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔
آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ نے43 اور عثمان خواجہ نے 34 رنز کے ساتھ چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو کچھ ہی دیر میں فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے 87 رنز پر پاکستان کے لیے تیسری وکٹ حاصل کی،خرم شہزاد نے 45 رنز پر سٹیون سمتھ کو پویلین کی راہ دکھائی۔
آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 107 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے تک آسٹریلیا کو پاکستان پر417 رنز کی برتری حاصل تھی۔