چترال کی انتظامیہ نے یوٹیوبرز پر پابندی لگادی 

چترال کی انتظامیہ نے یوٹیوبرز پر پابندی لگادی 

چترال:چترال کی انتظامیہ نے یوٹیوبرز پر پابندی لگادی   ہے۔ یوٹیوبرز کو کالاش کے لوگوں کا انٹرویو کرنے سے روک دیا گیاہے۔ چترال کی ضلعی انتظامیہ نے چومس فیسٹیول کے دوران کالاش لوگوں کی ویڈیو گرافی اور انٹرویوز پر پابندی عائد کر دی ۔


ایونٹ ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کی ایک قابل ذکر تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔چترال کی ضلعی انتظامیہ  اس بار ایس او پیز میں تبدیلی کرتے ہوئے یوٹیوبرز  پر کالاش کے لوگوں کے انٹرویو پر پابندی عائد کی ہے ۔ وہاں پر دفعہ  144 نافذ کر دی گئی ہے۔ وادی بمبوریت، بریر اور رمبور  میں اسلحے کی نمائش اور کالاش لوگوں کے ویڈیو انٹرویوز پر پابندی ہے۔


مقامی انتظامیہ کاکہنا ہےکہ  کمیونٹی کے بارے میں لوگ  حقائق کو مسخ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں ا س وجہ سے پابندی عائد کی جارہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں