مہنگائی  میں عوام کو مزید ریلیف کا امکان

مہنگائی  میں عوام کو مزید ریلیف کا امکان

لاہور:مہنگائی میں عوام کو مزید ریلیف کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد  آنے والے دنوں میں اشیائے خورونوش اور دیگر اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں کمی سے مزید ریلیف ملنے کا امکان  ہے۔


نگران حکومت نے پچھلے 3 ماہ میں پیٹرول میں 62 روپے اور ڈیزل میں 55.17 روپے کمی کی ہے۔موجودہ حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں پہلے 40 روپے اور اب 14 روپے کی کمی سے عوام کو کافی حد تک ریلیف ملا ہے۔


 آنے والے دنوں میں اشیائے خورونوش اور دیگر اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں کمی سے مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
 رواں سال ستمبر میں پٹرول 331 روپے 38 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 329 روپے 18 پیسے تھی۔

اب وہی پٹرول کی قیمت 16 دسمبر 2023 کو کمی کے بعد 267 روپے34 پیسے اور ڈیزل 276 روپے 21 پیسے تک آگئی ہے۔