غزہ :غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف د نیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔ لندن میں اسرائیلی سفیر کے گھر کے باہرمظاہرین کی نعرے بازی کی گئی اور فلسطین آزاد کرو،غزہ میں جنگ بندی کرو کے نعرے لگائے گئے ۔غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی لندن میں احتجاجی ریلی کے دوران مظاہرین اسرائیلی سفیر کے گھر کے سامنے پہنچ گئے جہاں انہوں نے فلسطین آزاد کرو اور غزہ میں جنگ بند کرو کے نعرے لگائے۔سویڈن میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاج کیا گیا اور دارالحکومت سٹاک ہوم میں فلسطینی پرچم تھامے سینکڑوں افراد کی جانب سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔سپین میں بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد نے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ سے برطانوی نمائندے کی غیر حاضری پر سکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما سٹیفن فلین نے وزیراعظم رشی سونک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہمارے ساتھی ممالک نے بہادری کے ساتھ جنگ بندی کیلئے ووٹ دیا لیکن برطانیہ بے شرمی سے ووٹنگ سے غیر حاضر رہا۔