پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے اننگز ڈکلیئرکردی، پاکستان کو جیت کیلئے 450 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے اننگز ڈکلیئرکردی، پاکستان کو جیت کیلئے 450 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

پرتھ :پرتھ ٹیسٹ میں  آسٹریلیا نے اننگز ڈکلیئرکردی، پاکستان کو جیت کیلئے 450 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔ آسٹریلیا کے دوسری اننگز میں پانچ کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن دوسرے سیشن میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔آسٹریلیا کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر ،مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔ 

آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ نے43 اور عثمان خواجہ نے 34 رنز کے ساتھ چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو کچھ ہی دیر میں فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے 87 رنز پر پاکستان کے لیے تیسری وکٹ حاصل کی،خرم شہزاد نے 45 رنز پر سٹیون سمتھ کو پویلین کی راہ دکھائی۔


آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 107 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے تک آسٹریلیا کو پاکستان پر417 رنز کی برتری حاصل تھی۔

مصنف کے بارے میں