بچلی چوروں کی شامت،  کریک ڈائون پر گرفتاری اور بھاری جرمانے وصول

10:38 AM, 17 Dec, 2023

لاہور،کراچی:بچلی چوروں کی شامت آگئی ۔   کریک ڈائون پر گرفتاری اور بھاری جرمانے وصول کئے گئے۔ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ملک بھر سے 222 افراد گرفتار ہوئے ۔ حیدرآباد اور سکھر سے 76۔پشاور سے 14 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ یکم ستمبر سے 10 دسمبر تک 53.65 بلین روپے کی وصولی کی جا چکی ہے۔


3 تا 10 دسمبر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے 2.36 بلین روپے وصول کرکے 222 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان سے 132 افراد کو حراست میں لیکر 1.25 بلین روپے وصول کئے گئے ہیں۔حیدرآباد اور سکھر سے 76 افراد  کوگرفتارکرکے 0.36 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔


 کوئٹہ اور گوادر سے 0.3 بلین روپے، پشاور اور نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.5 بلین روپے کی وصولی کی جا چکی ہے جبکہ پشاور سے 14 افراد گرفتار کئے گئے ہیں ۔یکم ستمبر سے 10 دسمبر تک   53.65 بلین روپے کی وصولی کی جا چکی ہے۔

مزیدخبریں