شیخ مشعل الاحمد نئے امیر کویت مقرر

10:12 AM, 17 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کویت سٹی: شیخ مشعل الاحمد نئے امیر کویت مقرر کردیے گئے۔ کویتی کابینہ نے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا نیا امیر مقرر کردیا ہے۔ ملکی کابینہ نے شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تین دن تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

امیر کویت کے انتقال کے بعد کابینہ کے غیر معمولی اجلاس میں مرحوم امیر کے لیے سوگ کا اظہار اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔


نائب وزیر اعظم اور کابینہ امور کے وزیر مملکت عیسیٰ الکندیری نے اعلان کیا کہ ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح ریاست کویت کے نئے امیر ہونگے۔

واضح رہے کہ کویت کے امیر شیخ نواف ال احمد الصباح ہفتہ کو علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

مزیدخبریں