کیلیفورنیا میں کورونا وبا نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا،  امریکی محکمہ صحت نے  اہم ہدایات جاری کردیں

09:52 AM, 17 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: کیلیفورنیا میں دوبارہ کورونا نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔  امریکی ریاست کیلیفورنیا میں محکمہ صحت نے اس حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

کیلیفورنیا میں کووڈ 19 اور فلو کے کیسز اچانک بڑھنے لگے ہیں جس کے بعد امریکی محکمہ صحت نے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی ہے۔


رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق 9 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 2،449 افراد کیلیفورنیا کے اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔

مزیدخبریں