تریپولی :سمندر نے غیر قانونی تارکین وطن کو آغوش میں لے لیا، لیبیا میں کشتی ڈوب گئی، 61 تارکین وطن لاپتہ ہوگئے۔ لیبیا میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 61 تارکین وطن لاپتہ ہوگئے، لاپتا افراد کو ہلاک قرار دے دیا گیا۔
کشتی پر سوار 86 سے زائد مسافروں میں سے 25 زندہ بچا لیا گیا ہے۔ آئی او ایم کے مطابق بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحل سے روانہ ہوئی تھی، کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق نائیجیریا، گیمبیا اور دیگر افریقی ممالک سے تھا۔
آئی او ایم کے مطابق لیبیا میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے، بچائے گئے افراد کو حراستی مرکز منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔آئی او ایم کے ترجمان فلاویو ڈی گیاکومو کے مطابق رواں برس میڈیٹیرین مائیگرینٹ روٹ پر 2250 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
???? 61 migrants including women and children drowned following a tragic shipwreck off Libya. According to the survivors, the boat with around 86 people left the libyan shores from Zwara. The central Mediterranean continues to be one of the world's most dangerous migration routes. pic.twitter.com/RsFSUzzFYK
— IOM Libya (@IOM_Libya) December 16, 2023
جون کے مہینے میں لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی ایڈریانا کے ساتھ یونان کے پانیوں میں پیش آنے والے واقعے میں بھی 750 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔