حسینہ واجد سے استعفیٰ مانگنے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے 

 حسینہ واجد سے استعفیٰ مانگنے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے 

ڈھاکہ :حسینہ واجد سے استعفیٰ مانگنے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ۔ بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اپوزیشن جماعتوں کی کال پر ہزاروں افراد  سڑکوں پر نکل آئے۔

وزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔  اپوزیشن جماعت بی این پی 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکی ہے۔


اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات نگران حکومت کی سربراہی میں منعقد کیے جائیں۔بنگلہ دیش میں آئندہ عام انتخابات میں بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پانچویں بار وزارت عظمیٰ کی امیدوار ہیں، 2009 سے وزارت عظمیٰ کےعہدے پر براجمان ہیں۔

مصنف کے بارے میں