یمن کے حوثی گروپ کے حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات،ڈنمارک اور فرانس نے  بحیرہ احمر میں جہازوں کی آمد و رفت معطل کردی

08:08 AM, 17 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

پیرس:  یمن کے حوثی گروپ کے حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات،ڈنمارک اور فرانس نے  بحیرہ احمر میں جہازوں کی آمد و رفت معطل کردی۔ شپنگ کمپنیوں کا کہنا ہے بحیرہ احمر میں سکیورٹی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے، بحیرہ احمر میں سروسز تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔


امریکی اور برطانوی جنگی جہازوں نے گزشتہ رات حوثیوں کے 15 ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے بعد حوثیوں نے حالیہ ہفتوں میں بحری جہازوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ حوثیوں نے اسرائیل کی جانب ڈرون اور میزائل بھی داغے تھے۔


یمن کے زیادہ تر حصے پر قابض حوثی باغیوں نے اس وقت تک اپنے حملے جاری رکھنے کا عہد کیا جب تک کہ اسرائیل غزہ میں اپنی جارحیت بند نہیں کر دیتا۔ تاہم انہوں نے کہا تھا کہ وہ صرف اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

مزیدخبریں