لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ دیدی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اگلے جمعہ 23 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کی سمری بھیج دیں گے۔
زمان پارک سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ساتھ ویڈیو خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہے۔ اوپر جو چور بیٹھے ہیں یہ ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات نہ ہوئے اور یہ ملک پر مسلط رہے تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے پہلے ملک کا دیوالیہ کیا جسے ہم نے دوبارہ کھڑا کیا انہوں نے اب پھر ملک کو دیوالیہ کردیا۔