میری حکومت گرانے میں جنرل باجوہ ملوث ہیں ، پہلے ان کے خلاف بات اس لیے نہیں کی کیونکہ وہ حاضر سروس آرمی چیف تھے : عمران 

08:40 PM, 17 Dec, 2022

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری حکومت گرانے میں جنرل باجوہ کا ہاتھ ہے ۔ پہلے ان کے خلاف اس لیے بات نہیں کرتا تھا کیونکہ وہ حاضر سروس آرمی چیف تھے۔ 

لاہور میں کارکنوں سے ویڈیو خطاب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت الیکشن نہیں کرانا چاہتی ۔ یہ اکتوبر میں بھی انتخابات نہیں کرائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر بددیانت آدمی ہیں ۔ یہ موجودہ حکومت کو الیکشن تاخیر کے طریقے بتائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ میری حکومت کے خلاف سازش جنرل باجوہ نے اکیلے کی فوج ملوث نہیں تھی ۔ لوگ ہمارے ساتھ آکر کھڑے ہوگئے جنرل باجوہ دیکھ رہے تھے وہ عقل کل تو نہیں تھے۔ انہوں نے ہمارے کارکنوں اور صحافیوں پر تشدد کرایا۔ 

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ میں نے جب جنرل باجوہ سے نیب کے بارے میں بات کی تو انہوں نے کہا کہ سر آپ فکر نہ کریں ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ آپ گورننس پر توجہ دیں۔ جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ آپ کے لوگوں کی کرپشن کی فائلیں ہمارے پاس ہیں اور ہم نے ان کی ویڈیو بھی بنائی ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں