مسلم لیگ ن کے پس پردہ چودھری پرویزالٰہی سے رابطوں کا انکشاف

06:26 PM, 17 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے پس پردہ چودھری پرویزالہٰی سے رابطوں کا انکشاف ۔

لیگی رکن اسمبلی اشرف رسول نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ نے ق لیگ سے ہاتھ ملا لیا ہے ۔ پیر اشرف رسول رانا مشہود کے آفس میں میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے ، کہا مجھے پرویز الٰہی پسند نہیں استعفیٰ دے کر اجلاس سے باہر آرہا ہوں ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دینگے کا اعلان کر دیا ۔ چودھری پرویز الٰہی ، مونس الٰہی اور حسین الٰہی کی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت ہوئی ، عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو ساتھ بٹھا کر فیصلے کا اعلان کریں گے ۔

پرویز الہیٰ کہتے ہیں پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے ۔ عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ، اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ، افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے ۔

مونس الٰہی نے کپتان سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے فیصلے کا اعلان چند گھنٹوں بعد کریں گے ، ق لیگ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

مزیدخبریں