کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے اظہر علی کو پی سی بی کا خراج تحسین

05:48 PM, 17 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا خراج تحسین ، کراچی ٹیسٹ کے دوران سابق کپتان کو سووینیئر پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر اظہر علی کی فیملی بھی موجود تھی ، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا اظہر علی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، پاکستان کی کئی کامیابیوں میں ان کا اہم کردار ہے ۔

پاکستان ، انگلینڈ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کراچی میں جاری ہے ۔ کپتان کے علاوہ ٹاپ آرڈر میں کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکا ، قومی ٹیم کی وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ عبداللہ شفیق 8 ، شان مسعود 30 ، اظہر علی 45 ، سعود شکیل 23 اور محمد رضوان 19 رنز بنا سکے ، کپتان بابراعظم 78 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے ۔

مزیدخبریں