لاہور : مسلم لیگ ق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پنجاب اسملبی فروری کے آخر میں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان زیر صدارت زمان پارک میں اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی ، مونس الہٰی ، حسین الہٰی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے عمران خان کو اہم شخصیات سے ملاقات پر اعتماد میں بھی لیا۔
اجلاس میں ق لیگ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل دو ماہ موخر کرنے کی تجویز پیش کر دی ۔ ہم نے اپنے رائے سامنے رکھ دی ہے،حتمی فیصلہ کا اختیار آپکے پاس ہے ۔پنجاب اسمبلی کو فروری کے آخری ہفتے میں تحلیل کیا جائے ۔