رمیز راجہ کی چھٹی ، نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

03:27 PM, 17 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو دوبارہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق نجم سیٹھی کی لاہورمیں ایک ظہرانے پر وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سمری وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوادی گئی ہے ۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد چیئرمین پی سی بی کا عہدہ خالی ہوگا جس کے لیے نجم سیٹھی مضبوط امیدوار ہیں۔ 

مزیدخبریں