انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے خصوصی سفیر کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئیں

01:12 PM, 17 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے خصوصی سفیر کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئی ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی 2001 میں  اقوام متحدہ کے ساتھ منسلک ہوئی تھیں اور انہیں 2012 میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے نمائندہ خصوصی کا عہدہ  دیا  گیا تھا۔

انجلینا جولی نے 21 سال تک  اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے جنگ اور آفت زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے کام  کیا ، ان کے عہدے سے شبکدوش  ہونے کے حوالے سے اقوام متحدہ اور انجلینا جولی  کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے تحت 20 سال کام کرنے کے بعد میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں مختلف طریقے سے کام کروں۔

انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ وہ   پناہ گزینوں اور مقامی تنظیموں کے ساتھ براہ راست کام   اور مسائل کے حل کے لیے ان کے موقف کو اجاگر کرنا چاہتی ہیں۔

خیال رہے کہ انجلینا جولی کا شمار ان ہالی ووڈ فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے مختلف قدرتی آفات اور واقعات کے مشکل وقت میں  پاکستان کے دورے کئے۔رواں برس بھی انجیلنا جولی سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی غیر متوقع شدید بارشوں کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کے جائزے اور متاثرین کی امداد کے لیے پاکستان آئی تھیں ۔
 

مزیدخبریں