اسلام آباد :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں عمران خان آج 560 قومی اور صوبائی اراکین کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ صدر علوی کو کوئی کامیابی نہیں ملی ،عمران خان کو دیوار سے لگانے والے ملک کو دیوار سے نہ لگائیں۔250 روپے کا ڈالر نایاب آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔آج عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی فائنل تاریخ دیں گے ۔سیاسی کلیجہ پھٹتا ہے تو غریب کیلئے ریلیف کی نیاز بٹتی ہے ۔
آئندہ24گھنٹےبہت اہم ہیں صدرعلوی کوکوئی کامیابی نہیں ملی تجارتی صعنتی شعبہ جام ہو گیاعمران خان کودیوارسےلگانےوالےملک کودیوارسےنہ لگائیں250روپےکاڈالرنایاب آٹےکاتھیلا40روپےمہنگاہوگیاہےآج عمران خان اسمبلیاں توڑنےکی فائنل تاریخ دےگاسیاسی کلیجہ پھٹتاہےتوغریب کےلیےریلیف کی نیازبٹتی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 17, 2022
شیخ رشید نے لکھا 560 قومی اور صوبائی اراکین کے مستقبل کا فیصلہ آج عمران خان کرینگے، دونوں صوبائی اسمبلیوں کے وزرائے اعلیٰ اسمبلیاں توڑنے کا اختیار عمران خان کو دے چکے ہیں۔جو عمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پاؤں پے کلہاڑی مارے گا۔وزیر پٹرولیم اور وزیرخارجہ روسی تیل پے آمنے سامنے ہیں۔ مفتاح اور ڈار ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں۔