آئین کی طاقت سے ملک کو جھوٹی اور راشی حکومت سے نجات دلائی،وزیراعظم شہبازشریف

11:34 AM, 17 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ  آئین کی طاقت سے ملک کو جھوٹی اور راشی حکومت سے نجات دلائی۔ 

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا  عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے سیاسی استحکام بنیادی شرط ہے، کسی کی کوشش ہے پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، ان شاء اللہ ایسا نہیں ہوگااورنہ کرنےدیں گے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے معیشت کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں بچھائیں،  اب سیاسی نظام کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں بچھانےکی سازش کی جارہی ہے، ہم عوام کو جلد روٹی،روزگار کی پریشانیوں سے نجات دلائیں گے، سیاسی شرپسندانتشارپھیلاکردنیاکوبتاناچاہتےہیں پاکستان  میں سرمایہ کاری نہ کریں ۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی شرپسند چاہتے ہیں سیلاب متاثرین اپنےگھروں میں آباد نہ ہوں، سیلاب متاثرین کوسردی،بھوک اوربیماری سےبچانےمیں سیاسی شریروں کاکوئی حصہ نہیں، نوجوانوں کوروزگاردلانےکیلئےسیاسی بیروزگاروں سے نجات لازم ہے۔

مزیدخبریں