پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری مرحلہ  آج سے کراچی میں شروع ہوگا

09:32 AM, 17 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری مرحلہ  آج سے شروع ہوگا.
 
 نیشنل اسٹیڈیم کراچی  میں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے  بھرپور پریکٹس کی، پریکٹس  کے  دوران امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے۔

دوسری جانب پاکستانی بیٹر اظہرعلی کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے، انہوں نے گزشتہ روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو سیریز میں پاکستان سے  دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ 


 

مزیدخبریں