لاہور :پاکستانی ویٹ لفٹر نے کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی حریف کو شکست دیکر اپنی کامیابی اے پی ایس کے شہید بچوں کے نام کر دی ۔
کامن ویلتھ گیمز کوالی فکیشن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے بھارتی حریف گردیپ سنگھ کو ہرا کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔
109 کلو گرام کیٹگری میں نوح دستگیر بٹ کامن ویلتھ گیمز میں کوالیفائی کرتے ہوئے گولڈ میڈل کے بھی مضبوط امیدوار بن گئے۔
انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری جالود نے نوح دستگیر بٹ کا حوصلہ بڑھایااس موقع پر پاکستا نی ویٹ لفٹر نے اپنی کامیابی کو اے پی ایس کے شہید بچوں کے نام کر دیا۔