ٹک ٹاک کے ذریعے تعلیمی اداروں پر حملوں کی دھمکیاں ،امریکی ریاستوں میں ہلچل 

10:28 PM, 17 Dec, 2021

کیلی فورنیا :امریکہ کی متعدد ریاستوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر تعلیمی اداروں پر حملے کی دھمکیوں کے بعد کلاسز معطل کردی گئی ہیں اور سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ، کیلیفورنیا، ٹیکساس، مینیسوٹا اور میزوری میں متعدد اضلاع نے ان دھمکیوں کے بعد کلاسز کو معطل کردیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک پر مبینہ طور پر امریکہ بھر میں سکولوں پر فائرنگ اور دھماکے کرنے کی دھمکی دی گئی تھی اور اس وجہ سے متعدد ریاستوں میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان دھمکیوں کو غیر مصدقہ قرار دیتے ہوئے صرف احتیاطی تدابیر کی خاطر کچھ سکولوں کو بند کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں