نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما مسرت عالم بٹ کا اقوام متحدہ کو خط،اہم انکشافات 

10:06 PM, 17 Dec, 2021

نئی دہلی : کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسی طرح کارروائی کرے جس طرح انہوں نے سابق’’یوگوسلاویہ‘‘اور ’’روانڈا ‘‘کے معاملات میں کی تھی۔

کانفرنس کے نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں حالیہ اضافے نے پورے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔

 انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے لیے بین الاقوامی فوجداری ٹریبونل کی تقرری کا مطالبہ کیا تاکہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کیے گئے جنگی جرائم کی تحقیقات کی جاسکیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں جہنم جیسی صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل انتہائی ناگزیر ہو گیا ہے ۔

مزیدخبریں