کراچی : سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں سیریز کروانا رسکی ہوتا ہے ۔مجھ سے پی سی بی نے کوچنگ کے لیے کوٸی رابطہ نہیں کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ جو بھی حکومت میں آتا ہے بڑی بڑی باتیں کرتا ہے حکومت کو کھیلوں پر انویسٹ کرنا چاہیے ۔ نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرن کوٸی بھی ہو پی سی بی میں کھلاڑیوں کو انتظامیہ میں لانا چاہیے ۔ پاکستان میں ڈراپ ان پچ کی ضرورت نہیں ہم بھی ان پچز پر کھیل کر ورلڈ کلاس پلیئر بنے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پہلے رابطہ تھا اب کوٸی رابطہ نہیں ۔بابر اور رضوان کو پیغام ہے آج کی پرفارمنس کو بھول کر اگلے دن پر توجہ دیں۔ کوچنگ کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا ۔ میں خود پی سی بی سے کبھی رابطہ نہیں کروں گا ۔ پی سی بی کو اپنا نظام درست کرنے کی ضرورت ہے۔