چودھری شجاعت حسین خیریت سے ہیں: چودھری شافع حسین

08:32 PM, 17 Dec, 2021

لاہور: سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع حسین کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین خیریت سے اور روبصحت ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں چودھری شافع حسین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں۔ چودھری شجاعت حسین خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر چودھری شجاعت حسین لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ان کی طبیعت کافی تشویشناک تھی ۔ چودھری شجاعت کی صحت یابی کے بارے میں پوچھنے کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چودھری پرویز الہٰی کو فون کیا تھا اور چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی تھی۔ 

مزیدخبریں