اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں بڑا فیصلہ

07:23 PM, 17 Dec, 2021

کراچی انسداد دہشتگردی عدالت  نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس  کا فیصلہ سنا دیا ،مقدمہ میں گرفتار  سیاسی جماعت کے تین ملزمان کو 57سال چھ ماہ قید کا حکم دیا.

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 8 سال بعد مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے مقدمہ میں گرفتار سیاسی جماعت کے کارندوں کو سزا دینے حکم دے دیا ،، ملزمان میں احمد خان عرف پپو کشمیری،امجد حسین اور ایاز سواتی شامل ہیں.

عدالت نے مقدمہ میں گرفتار مجرم رحیم سواتی کو 50برس قید اور اس کے بیٹے عمران سواتی کو 7برس 6ماہ قید کا حکم دیا ہے،ملزمان میں رحیم سواتی،عمران سواتی،احمد خان ،امجد حسین اور ایاز سواتی شامل ہیں۔

یاد رہے پروین رحمان کو 13مارچ2013 میں قتل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں