مسئلہ کشمیر :اقوام متحدہ نے بھارت پر بجلیاں گرا دیں 

06:09 PM, 17 Dec, 2021

نیویارک :گزشتہ 70 سالوں سے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی داستانیں رقم کرنے والے بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں حق خود ارادیت پر پاکستان کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

نمائندہ نیو نیو ز کے مطابق پاکستان نےعوام کے حق خود ارادیت کا عالمی احساس کے عنوان سے قرارداد پیش کی، یہ قرارداد غیر ملکی قبضے کے تحت لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے۔

اقوام متحدہ جیسے اس عالمی فورم پر یہ پہلی دفعہ ہو رہا ہے جب 72 ممالک نے قرارداد کی حمایت کی  ۔

 بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ بھی قراردادکےزمرےمیں شامل ہیں، مبصرین کا کہنا ہے اتفاق رائے سے منظور قرارداد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔

مزیدخبریں