کریانہ مالکان کیلئے 8 فیصد کمیشن کی منظوری 

 کریانہ مالکان کیلئے 8 فیصد کمیشن کی منظوری 
سورس: file

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کیلئے 8 فیصد کمیشن کی منظوری دیدی ہے ۔ کریانہ مالکان کو ہر سیل پر سبسڈی کی رقم کے ساتھ 8 فیصد کمیشن بھی دیا جائے گا۔ 

نیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ خصوصی راشن کمیشن کا مقصد پروگرام میں خدمات فراہم کرنے پرکریانہ مالکان کی حوصلہ افزائی ہے ۔

پروگرام پر عملدرآمد نیشنل بینک کے اشتراک سے ہو رہا ہے ۔ کریانہ مالکان کوفی سہ ماہی گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل فون و دیگر انعامات بذریعہ قرعہ اندازی  دئیے جائیں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا ہے کہ مالکان کی رجسٹریشن بذریعہ ویب پورٹل جاری ہے ۔ ملک میں چھوٹے بڑے سب کریانہ مالکان پروگرام میں رجسٹر ہوسکتے ہیں ۔

شمولیت کیلیئے کریانہ مالکان کیلیئے اپنا بینک اکاؤنٹ اور اینڈرائڈ فون ضروری ہے ۔ نیشنل بینک کی شاخوں میں کریانہ مالکان کے بینک اکاؤنٹ کھولے جا رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں