لاہور:وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 23 دسمبر سے چھٹیوں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پنجاب کے ایسے تمام شہروں میں تعلیمی ادارے بند رہینگے جہاں سموگ زیادہ ہے ۔
مراد راس کے ٹوئٹ کے مطابق پنجاب میں تعلیمی ادارے 23 جنوری سے 6 جنوری تک بند رہینگے ،انہوں نے کہا تمام افراد ویکسین لگوائیں اور نئے کورونا ویرنٹ اومی کرون سے بچنے کیلئے تمام تر ایس او پیز کو فالو کریں۔
دوسری جانب موسم سرما کی تعطیلات کو لے کر جہاں اس وقت پورے پنجاب میں قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں وہیں وفاقی نظامت تعلیمات نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تعلیمی ادارے تین جنوری سے 9 جنوری تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن وفاقی نظامت تعلیمات نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
اس سے قبل این سی اوسی کے اجلاس میں سکولو ں میں سردی کی چھٹیاں 3 جنوری 2022 سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس فیصلے سے وہ علاقے آزاد ہوں گے جہاں دھندیا موسم کی شدت زیادہ ہے۔
این سی اوسی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکولوں میں سردی کی چھٹیاں 3 جنوری سے ہوں گی ۔ یہ فیصلہ تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کرانے کے لئے کیا گیا ہے ۔