وزرات سائنس نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے سے معذرت کر لی

05:35 PM, 17 Dec, 2021

اسلام آباد: وزرات سائنس نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر کرانے سے معذرت کر لی۔

ذرائع وزرات سائنس کے مطابق وقت کی کمی کی وجہ سے صرف مئیر کے انتخابات کیلئے ای وی ایم فراہم کر سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے وزارت سے فوری طور پر 50 ای وی ایم مشینیں مانگ لیں ہیں جن پر فرضی الیکشن کنڈکٹ کیا جائیگا تاکہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرائے جا سکیں۔

الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس کو ای وی ایم کی خریداری کے تمام مراحل طے کرنے اور  فوکل پرسن تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے وزرات سائنس و ٹیکنالوجی سے 3900 ای وی ایم مشینیں مانگی تھیں۔

مزیدخبریں