ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیتنے پر خوشی اور قومی ٹیم پر فخر ہے: ثقلین مشتاق

04:56 PM, 17 Dec, 2021

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20سیریز جیتنے پر مجھے قومی ٹیم پر بہت فخر ہے، میں اس سے زیادہ نہیں مانگ سکتا تھا۔ 
ثقلین مشتاق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20سیریز جیتنے کے بعد لی گئی قومی ٹیم کی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ٹی 20 سیریز کا اختتام ہوا وہ شاندار تھا۔ 
ثقلین مشتاق نے لکھا کہورلڈ کپ، بنگلہ دیش اور اب ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں جس طرح سے ہمارے منصوبوں کو مکمل کیا گیا اس پر مجھے بہت خوشی اور فخر ہے، ہماری کلین سویپ جیت کے علاوہ، ہمارے جوش، اتحاد اور اعتماد بھی انتہائی شاندار رہا۔ میں اس سے زیادہ نہیں مانگ سکتا تھا۔ 
واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے تاہم ویسٹ انڈیز سکواڈ میں شامل چند کھلاڑیوں اور سپورٹ ممبران کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث ون ڈے سیریز ملتوی کر دی ہے جو آئندہ سال جون میں کھیلی جائے گی۔ 

مزیدخبریں