سکولوں میں چھٹیاں 3 جنوری سے ہوں گی ، این سی او سی

01:00 PM, 17 Dec, 2021

اسلام آباد: این سی اوسی کے اجلاس میں سکولو ں میں سردی کی چھٹیاں 3 جنوری 2022 سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس فیصلے سے وہ علاقے آزاد ہوں گے جہاں دھندیا موسم کی شدت زیادہ ہے  ۔

تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکولوں میں سردی کی چھٹیاں 3 جنوری سے ہوں گی ۔ یہ فیصلہ تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کرانے کے لئے کیا گیا ہے ۔

این سی اوسی کے اجلاس کے مطابق  تعلیمی ادا رے کھلے رکھنے سے ہی زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن ہوسکتی ہے ۔لاکھوں طلباء نے تاحال ویکسی نیشن نہیں کرائی ۔اجلاس میں والدین سے کہا گیا ہے کہ  بچوں کو جلد سے جلد ویکسی نیشن کرائیں ۔

مزیدخبریں