اسلام آباد: ہائی کورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا ہے ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نئے ججز سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق ججز کی حلف برداری کی تقریب کا اہتمام اسلام آباد ہائی کورٹ کے سبزہ زار گراؤنڈ میں کیا گیا ۔ تقریب کا آغا زتلاوت کلام پاک سے ہوا ۔
حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس سردار اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہراورجسٹس ثمن رفعت امتیازشامل ہیں ۔
یا د ر ہے کہ حلف اٹھانے والے تینوں ججز آج سے ہی کیسز کی سماعت کا آغاز کریں گے۔