سپر ماڈل مشک کلیم نے شادی کر لی

09:10 AM, 17 Dec, 2021

لاہور:  پاکستان کی ٹاپ ماڈل مشک کلیم اپنے قریبی دوست نادر ضیا  کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں.
تفصیلات کے مطابق سپر ماڈل مشک کلیم  گزشتہ روز نادر ضیا کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ماڈل کے  نکاح کی تقریب سے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ انتہائی خوش نظر آرہی ہیں ۔


یاد رہے کہ  نامور پاکستانی سپر ماڈل مشک کلیم نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اپنی شادی کے بارے میں مداحوں کو اطلاع دی تھی۔ انہوں نے انسٹا گرام پر  پوسٹ  کر تے ہوئے بتایا تھا  کہ وہ دسمبر میں نئی زندگی شروع کرنے جا رہی ہیں۔مشک کلیم کے مطابق ان کا نکاح 15 دسمبر ،رخصتی 17 اور ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہونا تھی۔


 سپر ماڈل نے شادی کا دعوت نامہ بھی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی کا اہم ترین دن صرف 20 دن دور ہے اور کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ  مشک کلیم اپنے  جیون ساتھی  نادر ضیا کے ساتھ اکثر رومانوی تصاویر بھی شیئر کرتی رہی ہیں ۔

مشک کلیم نے کم عمری میں ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں 10 برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اب تک متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔ 

مزیدخبریں