انگین التان اور کاشف ضمیر کی کیا ڈیل ہوئی ۔۔۔؟

11:42 PM, 17 Dec, 2020

لاہور،ترک ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل غازی  کے لاہور میں میزبان کاشف ضمیر کی گرفتاری کے بعد ضمانت ہوگئی ۔ پروگرام عائشہ احتشام کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے نیو نیوز کے رپورٹر حماد اسلم نے کہا کہ اینگن آلتان کا پاکستان میں آنا بہت اچھی بات ہے ۔ان کی میزبانی میاں کاشف نے کی  ۔ ترک سفارتخانے سے لاہور ایک ڈاکو منٹ پہنچا جس میں لکھا گیا تھا کہ ترک اداکار انگین التان کا پاکستان میں ایک کمپنی سے دس لاکھ ڈالر کا معاہدہ طے  پایا ہے ۔معاہدے میں کہا گیا کہ اینگن التان کے ساتھ چار آدمی پاکستان آئیں گے اور میاں کاشف انگین التان کو دس لاکھ ڈالر دینے کا پابند ہے ۔ہم نے کاشف ضمیر کی تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ اس کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں ۔  ترک اداکار کا دو دن کا ٹور تھا ان کو پی سی ہوٹل میں ٹھہرا یا گیا ۔مزید  تحقیقات میں پتہ چلا کہ کاشف ضمیر بظاہر خود کو چوہدری ٹیکسٹائل ملز کا مالک قرار دیتا ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے ۔ ہمیں پتہ چلا کہ اس نے انگین التان کو پانچ لاکھ ڈالر دیئے ہیں جبکہ مکمل رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔

جب ہم نے یہ خبر نشر کی  تو کاشف ضمیر نے  ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں مجھے دھمکی دی  کہ  میں آپ کی رپورٹنگ نکال دوں گا پھر اس نے مجھے ٹیلی فون پر بھی دھمکیاں دیں ۔کاشف ضمیر نے مجھے کہا کہ آپ حسد کرتے ہیں میری ڈیل خراب کرنا چاہ رہے ہیں ۔ اس پر میں نے پولیس سے رابطہ کیا اور  اس کے بعدکاشف ضمیرکی گرفتاری اور پھر ضمانت ہوئی  لیکن مجھے ابھی بھی کھلے عام دھمکیاں دی جارہی ہیں جن میں کہا جارہا ہےکہ ہم تمہیں دیکھ لیں گے وغیر ہ وغیرہ ۔ 

حماد اسلم نے کہا کہ حکومت کو ایسے افراد کے بارے میں تحقیقات کرنی چاہئیں کہ کیسے ایک ٹک ٹاکر ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار کو لے کر آیا ہے اور مقدمات کے باوجود وہ کھلے عام پھر رہا ہے ۔ 

مزیدخبریں