کراچی :جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کہا ہی کہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے اس لئے جلد الیکشن کرنا چاہتی ہے۔ صدارتی آرڈیننس بھی آئین تبدیل نہیں کرسکتا۔ الیکشن کمیشن خود حکومت کا مواخذہ کرے۔ نیب کے کیسز اتنے جھوٹے ہیں کہ کوئی جج کیس سننے کو تیار نہیں۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت حواس باختہ ہے اس لئیے جلد الیکشن کرانا چاہتی ہے۔ الیکشن کمیشن حکومت کا مواخذہ کرے صدراتی آرڈینس بھی اس آئین کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا حکومتی پشت پر کھڑے ریاستی وڈیرے ہٹ جائیں تسلیم کرنا ہے تو اسرائیل کو نہیں فلسطین کو تسلیم کرنے کا مسلمانوں سے مطالبہ کرے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عمران خان خود این ار او مانگ رہے ہیں حکومت کے خلاف ملک بھر عوام کے درمیان نفرت بڑھ رہی ہے۔ آج تو بینچ بات سننے کو تیار نہیں۔ عدالتوں کا حال سب کے سامنے ہیں نیب کیسز سیاست دانوں اور رشتہ داروں کو رسوا کرنے کے لئے ہے ۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا مہنگائی کس نے کی ذمہ دار کون ہے کن کو فائدہ پہنچایا گیا۔ حکومت ناجائز ہے مدارس کی بندش پر وفاق المدارس خود رد عمل دیگا ۔