نریندرمودی کا نوازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

09:06 PM, 17 Dec, 2020

لاہور،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا نوازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نوازشریف کے نام تعزیتی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر بہت دکھ ہوا ہے ۔ میں جب 2015 میں مختصر دورے پر پاکستان آیا تھا تو اس وقت آپ کی والدہ سے ملا تھا ۔ مجھے ان کی سادگی بہت متاثر کن لگی ۔ ان کی وفات میرے لئے دکھ کا باعث ہے ۔ 

بھارتی وزیراعظم کا لکھا ہوا تعزیتی خط 11 دسمبر  کو مریم نواز کو بھجوایا گیا ۔ بھارتی ہائی کمشنر نے مریم نواز کو تعزیتی خط نوازشریف تک پہنچانے کی درخواست کی تھی ۔ 

مزیدخبریں