گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس کا انکشاف

08:56 PM, 17 Dec, 2020

لاہور، گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس کا انکشاف ۔ ان لینڈریونیو اور ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق راحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس اور ٹریول ہسٹری کی چھان بین کی جارہی تھیں ۔ راحت فتح علی خان نے جواب  جمع کرانے کے لئے 24 دسمبر تک کی مہلت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق ان لینڈ ریونیو اتھارٹیز کی تحقیقات میں گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس کا پتہ چلا ہے ان اکاؤنٹس میں موجود رقوم کا گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں ہے ۔ انٹیلی جنس رپورٹ پر ایف بی آر نے کارروائی شروع کردی ہے ۔ 

راحت فتح علی خان نے خفیہ اکاؤنٹس کے انکشاف کے بعد جواب جمع کرانے کے لئے 24 دسمبر تک کی مہلت مانگ لی ہے ۔ 

ایف بی آئی کے مطابق راحت فتح علی خان کا سال 2016 کا آڈٹ بھی التوا کا شکار ہے ۔ 

مزیدخبریں