پاکستان نے سعودی عر ب کامزید ایک ارب ڈالر اد اکردیا 

03:20 PM, 17 Dec, 2020

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کردی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  بین الااقوامی  خبررساں ادارے کے مطابق زرمبادلہ ذخائر اور ادائیگیوں کا توازن برقرار رکھنے میں چین  نے پاکستان کی مدد کی ہے ۔ 

سعودی  عرب نے 2018  کے آخر میں پاکستان کو تین ارب ڈالر قرض اور تین اعشاریہ دو ارب ڈالر کے تیل کی کریڈٹ کی سہولت دی تھی ، پاکستان حالیہ برس میں سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر  پہلے بھی واپس کرچکا ہے ۔ 

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کو اس ایک ار ب ڈالر کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر اگلے ماہ تک ادا کرنے ہیں ۔

پاکستان نے  سعودی عر ب سے 2018 میں تین ارب ڈالر تین فیصد شرح سود پر قرض حاصل کیا تھا، جن میں سے ایک ارب ڈالر جولائی میں دیا جاچکا ہے ، 

 میڈیا  میں مبینہ طور پر یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ پاکستان نے سعودی عرب سے مسلہ کشمیر پر واضح موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر سعودی عرب نے قرض واپس کرنے کا مطالبہ کردیا تھا ، 

مزیدخبریں