کراچی : ڈپٹی چئیر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ایس ای سی پی ،ایف بی آر کا کام کررہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کتنے بزنس مین کے کیسز ہیں جو نیب بلاوجہ چیک کررہا ہے ،نیب اس لیے نہیں بنا آپ کمرشل ٹرانزیکشن چیک کریں۔
نیب امپورٹ ایکسپورٹ چیک کرنے کیلئے نہیں بنائی گئی ،نیب ایس ای سی پی ،ایف بی آر کا کام کررہا ہے ۔نیب نے ایف بی آر کا کام کرنا ہے تو ان اداروں کو بندکردیں۔
ڈپٹی چئیر مین سینیٹ نے مزید کہا کہ تمام چیمبرزکوکہوں گا نیب زدہ افراد کی مدد کریں،نیب کے حوالے سے سینیٹ اجلاس ریکوزیشن کیا ہے ۔ہمیں نیب کے خلاف کیسز بھیجیں ۔ میرے پاس سیکڑوں کیسز ملک بھر سے آئے ہیں