لاہور: پاکستان میں سائبیرین ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے سے ملک بھر میں شدید سردی کی لہر شروع ہو چکی ہے۔ لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف حصوصن میں ہر طرف دھند ہی دھند ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں سردی کا حالیہ سلسلہ آئندہ سال جنوری کے وسط تک جاری رہے گا۔ خیبر پختو نخوا، کشمیر، شمالی علاقہ جات، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
سائربیا کی ہواؤں کا یہ سلسلہ کراچی میں بھی داخل ہو چکا ہے، وہاں بھی شدید سردی کی لہر پیدا ہو چکی ہے۔ آج ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق شہر قائد کا درجہ حرارت 7 ڈگری ہے۔ ادھر بلوچستان میں شدید سردی کے باعث لوگوں کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ لوگ لکڑیاں جلا کر گزرا کرنے پر مجبور ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز بھی شدید موسم سرد اور خشک رہے گا۔ شمالی علاقوں اور بلوچستان میں بھی یہی صورتحال رہے گی۔ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
آج کاکول اور مری میں منفی 04، ژوب منفی 05، گلگت، دیر اور پارا چنار منفی06، کوئٹہ، گوپس، مالم جبہ، بگروٹ اور زیارت منفی 07، سکردو منفی 08، قلات منفی 09، استور، لہہ منفی 10 اور کالام میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا