160 لاٹری ٹکٹ خریدنے والا سب میں انعام جیت گیا 

160 لاٹری ٹکٹ خریدنے والا سب میں انعام جیت گیا 

ورجینیا: کہتے ہیں جب قسمت ہوتو چھپڑ پھاڑ کے ملتا ہے ،، ایسا ہی معاملہ امریکہ کے ورجینیا میں دیکھنے میں آیا ہے ، جہاں ایک شخص نے معاشی مجبوریوں کی وجہ سے لاٹری میں پیسے جیتے کے لیے ایک سو ساٹھ ٹکٹ خریدے .

اس کے بعد قسمت نے اس کا ایسا ثبوت یدا کہ اسے ان تمام ٹکٹوں پر ہی بڑ جیک پاٹ مل گیا ۔اس شخص کا نام کوامے کراس ہے ، ان سب ٹکٹوں میں ایک چیز جو عام تھی وہ یہ تھی کہ آخری چار ہندسے 7314 کا ایک کامیبینیش بن رہاتھا ، کوامے کو ایک ٹکٹ کے پانچ ہزار ڈالر ملے ، اور کل آٹھ لاکھ  ڈالرز جو تقریبا َ ساڑھے نو کروڑ روپے بنتے ہیں ۔

اس طرح ایک ساتھ اتنے پیسے جیتنے کے بعد وہ شخص دیکتھے ہی دیکھتے امیر ہوگیا ، کوامے کراس کا کہناتھا کہ اسے اس بات پر یقین نہیں ہورہاہے کہ وہ اتنی بڑٰی رقم جیت گیا ہے .

اسے تو اب یہ بھی معلوم ہو رہا کہ وہ ان پیسوں کا کیاکریگا، اس نے اپنی رقم کو بیاسی بار چیک کیا کہ وہ واقعی جیت گیا ہے ، اس کے گھر کے باہر لوگوں کی لائن لگ گئی .

وہ ایک غریب سے علاقے میں رہتا ہے اور اتنی بڑی رقم شاید پورے علاقے میں کسی نے نہیں دیکھی ہوگی ۔