ترک اداکار ارطغرل سے نوسر بازی کرنے والا پولیس نے گرفتار کرلیا

12:03 AM, 17 Dec, 2020

لاہور: پولیس نے نیو نیوز کی خبر پر ایکشن  لیتے ہوئے نوسر باز  کاشف ضمیر کوگرفتار کرلیا ۔ کاشف ضمیر کو  تھانہ غالب مارکیٹ نے   اسلحہ بردار ساتھیوں سمیت  گرفتار کیا ۔ کاشف ضمیر اور اس کے ساتھیوں نے گرفتاری کے دوران مزاحمت بھی کی  ۔ کارروائی  کے دوران  کاشف ضمیر کے ساتھی فرخ کھوکھر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ کاشف ضمیر کے خلاف  مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج تھے . 

واضع رہے کہ کاشف ضمیر ترک اداکار اینگن التان کو پاکستان لائے اور اس کے ساتھ دس لاکھ ڈالر ز کی ڈیل کی لیکن ان کو آدھی رقم یعنی پانچ لاکھ ڈالر ادا کئے اور باقی رقم کا وعدہ کرلیا ۔ 
کاشف ضمیر نے  خبر نشر کرنے پر نیو نیوز کے نمائندہ حماد اسلم کو  قتل کی دھمکیاں دیں اور ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے باہر ملو میں تم کو دیکھ لوں گا ۔ جس پر نیو نیوز کے رپورٹر نے تھانہ غالب مارکیٹ میں کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی اورپولیس نے کارروائی کرکے کاشف ضمیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔ 

مزیدخبریں