اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کوالاالمپور سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کی جگہ کوالاالمپور سمٹ میں شرکت کرنا تھی۔ لیکن اب وزیر خارجہ کوالاالمپور سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے، وزیراعظم پہلے ہی دورہ ملائشیا منسوخ کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردگان سے ملاقاتوں کے دوران کوالالمپور سربراہ اجلاس کا منصوبہ بنایا تھا۔
ڈاکٹر مہاتیر محمد نے 23 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ ملائیشیا اسلامی سربراہ اجلاس منعقد کرے گا، جو 19 سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔ کوالالمپور سمٹ میں انڈونیشیا، پاکستان، قطر اور ترکی کے سربراہان حکومت سمیت مختلف ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کرنا تھی۔